Ads

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سرکاری طورپر نہیں دی گئی، مریم نواز

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سرکاری طورپر نہیں دی گئی، مریم نواز

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمیں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سرکاری طورپر نہیں دی گئی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے جناح اسپتال آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سرکاری طورپر نہیں دی گئی، آج میں نے ٹی وی پر ڈاکٹرز کو گفتگو کرتے ہوئے سنا کہ نوازشریف کی انجیوگرافی کر سکتے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ عدالت میں پنجاب حکومت کا نمائندہ کہتاہے کہ نوازشریف کی رپورٹ نہیں ملی، جس پر مریم نواز نے کہا کہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں، ہمیں سمجھ آرہا ہے، نوازشریف کی ضمانت پر اللہ تعالی خیر کرے گا۔

مریم نواز اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کے لیے جناح اسپتال پہنچیں تو لیگی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، انکی آمد پر مسلسل دوسرے روز بھی بد نظمی دیکھنے میں آئی اور دھکم پیل کی وجہ سے جناح اسپتال کا مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا۔

The post نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سرکاری طورپر نہیں دی گئی، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2V4Rn8b

via Blogger http://bit.ly/2GyYqD6
February 19, 2019 at 03:37AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment