دبئی: پاک، بھارت کشیدگی کے بعد پی سی بی حکام نے دبئی میں غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق میٹنگز میں بورڈ عہدیدار فارن پلیئرز کو پاکستان میں کھیلنے کی مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کروا رہے ہیں، پاکستان میں میچز نہ ہونے کی صورت میں لیگ کے تمام میچز یو اے ای میں ہونے کی آپشن موجود ہے تاہم حتمی فیصلہ پی سی بی حکام حکومت اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ بات چیت کے بعد کریں گے، پی ایس ایل کے میچز یو اے ای میں ہوں گے یا پاکستان میں حتمی فیصلہ جمعہ تک متوقع ہے۔
ادھر پی ایس ایل کا حصہ بننے والے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان میں شیڈول میچز کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے، ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑی، ٹیم منیجمنٹ اور فرنچائز مالکان بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کے شکوک وشبہات دور کرنے کے لئے میدان میں ہیں۔
The post پی سی بی کی غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانیاں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tGYM1S
via Blogger https://ift.tt/2SxK2w8
February 28, 2019 at 04:01AM
0 comments:
Post a Comment