Ads

وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا، نعیم الحق کو کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا، وفاقی وزیراطلاعات

جہلم: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا جب کہ نعیم الحق کو کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا۔

جہلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا، میرے ایم ڈی پی ٹی وی کے حوالے سے اختلافات موجود ہیں، کل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی اور جو وزیراعظم کا حکم ہوگا وہی کروں گا، وزیر اعظم سے سیاسی نہیں ذاتی تعلق ہے۔

صحافی کے سوال پر کہ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ آپ کا استعفیٰ وزیراعظم آفس کو موصول ہو چکا ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ نعیم الحق کو کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا، ابھی تک میں نے وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ نہیں بھجوایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سے میرا رابطہ نہیں ہوسکا بھائی کی شادی میں مصروف ہوں، مجھے وزارت جھنڈا لگانے کے لیے نہیں دی گئی۔

The post وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا، نعیم الحق کو کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا، وفاقی وزیراطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2U411YB
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment