Ads

پاکستان امن کا خواہاں ہے اور بدامنی کسی کے مفاد میں نہیں، وزیر خارجہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بدامنی اور ہیجان انگیزی کسی کے مفاد میں نہیں۔

اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے ملاقات کی۔ شاہ محمود نے سہیل محمود سے پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے بے جا الزامات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے، جبکہ بدامنی اور ہیجان انگیزی کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کا سنجیدگی سے بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ کر صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی سے آگاہ کردیا ہے۔

The post پاکستان امن کا خواہاں ہے اور بدامنی کسی کے مفاد میں نہیں، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BHJm21
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment