Ads

رمیز راجہ جونیئر کے والد کا انتقال، نجم سیٹھی رمیز راجہ سے تعزیت کر بیٹھے

رمیز راجہ جونیئر کے والد کا انتقال، نجم سیٹھی رمیز راجہ سے تعزیت کر بیٹھے

 لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی رمیز راجہ جونیئر کے والد کے انتقال پر کمنٹیٹر رمیز راجہ سے تعزیت کر بیٹھے۔

ستمبر 2011 میں پاکستان کے لیے 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے بعد کبھی زیر غور نہ لائے جانے والے رمیز راجہ جونیئر کے والد کا انتقال ہوگیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے فالورز کو اطلاع دیتے ہوئے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔

سوشل میڈیا پر خاصے  سرگرم رہنے والے نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے والد کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا، اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے، وہ آپ کی کامیابیوں پر ضرور بڑا فخر محسوس کرتے ہوں گے، آپ کے فیملی ممبرز کیلئے دعا گو ہوں۔

صارفین نے فوری طور پر ان کو احساس دلانا شروع کردیا کہ رمیز راجہ جونئیر کے والد کا انتقال ہوا ہے، ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ مان لو نجم سیٹھی صاحب! آپ بوڑھے ہو گئے ہو۔

The post رمیز راجہ جونیئر کے والد کا انتقال، نجم سیٹھی رمیز راجہ سے تعزیت کر بیٹھے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GCTfll

via Blogger https://ift.tt/2SSvT1E
February 21, 2019 at 03:54AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment