Ads

امن کے فروغ کیلئے ہمسایہ ممالک کوانتہائی اہمیت دیتے ہیں، وزیرخارجہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان امن وامان کے فروغ کے لئے جنوبی ایشیا اور اپنے ہمسایہ ممالک کوانتہائی اہمیت دیتا ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیپالی وزیرخارجہ اورچیئرآف سارک پردیپ کمارگیا والی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سارک فورم کا مقصد خطے کے ممالک کو قریب لانا ہے، سارک جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے اپنا تعمیری کردارادا کرے، پاکستان امن و امان کے فروغ کے لئے جنوبی ایشیا اوراپنے ہمسایہ ممالک کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

نیپالی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و امان کا قیام سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، نیپال، سارک کا ممبر ہونے اور پاکستان کا دوست ہونے کے ناطے پختہ یقین رکھتا ہے کہ امن کی پاسداری سب کے یکساں مفاد میں ہے۔

The post امن کے فروغ کیلئے ہمسایہ ممالک کوانتہائی اہمیت دیتے ہیں، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XhjrHn
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment