سعودی سفارت خانہ نے پاکستانیوں کیلئے وزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی سفارت خانہ نے پاکستانیوں کیلئے وزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ جس کا اطلاق 15 فروری سے ہوگا۔
سعودی سفارت خانے کے اعلامیے کے مطابق سنگل انٹری وزٹ ویزا فیس 2 ہزار سے کم کرکے 338 سعودی ریال جب کہ ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا فیس 3 ہزار سے کم کرکے 675 سعودی ریال کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 17 فروری کو 2 روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں، اور اس دوران دونوں ملکوں کے مابین 9 اہم معاہدے اور یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
The post سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DJrRhZ
0 comments:
Post a Comment