Ads

عامرخان اپنی آئندہ فلم ’’مغل‘‘ کی ہدایت کاری بھی کریں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی آئندہ فلم’’مغل‘‘ کی ہدایت کاری کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان بالی ووڈ  پروڈیوسر اور بھارت کی سب سے بڑی میوزک کمپنی ٹی سیریز کے بانی گلشن کمار کی زندگی پر بننے والی فلم ’’مغل‘‘ میں نا صرف مرکزی کردار ادا کریں گے بلکہ فلم کی ہدایت کاری بھی خود کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی کے بعد عامرخان کی ٹھکرائی ہوئی فلم میں واپسی

اداکار عامر خان نے گزشتہ برس گلشن کمار کی سوانح حیات پر بننے والی فلم’’مغل‘‘چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کے ہدایت کار سبہاش کپور جنسی ہراسانی میں ملوث ہیں لہٰذا وہ کسی ایسے ہدایت کار کے ساتھ کام نہیں کرسکتے جو جنسی ہراسانی جیسے قبیح فعل میں ملوث ہو۔ عامر خان نے یہ اعلان فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی ریلیز سے قبل کیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عامرخان کا جنسی ہراسانی میں ملوث ہدایت کارکی فلم چھوڑنے کا اعلان

تاہم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی کے بعد عامر خان نے یوٹرن لیتے ہوئے اپنے موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فلم ’’مغل‘‘ میں واپسی کررہے ہیں تاہم فلم کے ہدایت کار کو تبدیل کردیا گیا تھا اورپروڈیوسر نئے ہدایت کار کی تلاش میں تھے لیکن اب خبر آئی ہے کہ نئے ہدایت کار کے بجائے عامر خان خود ہی اس فلم کو ڈائریکٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ عامر خان کسی فلم کی ہدایات دیں گے بلکہ اس سے قبل وہ سپر ہٹ فلم ’’تارے زمین پر‘‘ کی ہدایت کاری بھی کرچکے ہیں۔

The post عامرخان اپنی آئندہ فلم ’’مغل‘‘ کی ہدایت کاری بھی کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2X2XMCK
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment