اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیے پر کیا بلائیں ان کے مرکزی رہنما بدعنوانی کے مقدموں میں یاجیل ہیں یا ضمانتوں پر ہیں یا شامل تفتیش ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے پر اپوزیشن رہنماؤں کو کیا بلائیں؟ ان کے مرکزی رہنما بدعنوانی کے مقدموں میں یاجیل ہیں یا ضمانتوں پر ہیں یا شامل تفتیش ہیں، اور جو باقی ہیں وہ اس قد کے ہی نہیں، انھیں بلانا نہ بلانا برابر ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سنجیدہ اپوزیشن کا نہ ہونا ایک سیاسی بحران ہے آگے جا کے کوئی نئی لیڈر شپ ابھرے تو ابھرے۔
The post سعودی ولی عہد کےعشائیے میں کیسے بلائیں؟ اپوزیشن رہنما تو جیل میں ہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Id31fI
0 comments:
Post a Comment