لاہور: وقار یونس نے بھی نجم سیٹھی کی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں عدم موجودگی پر اعتراض اٹھا دیا۔
سابق ٹیسٹ کپتان و کو چ وقار یونس کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں مدعو کر کے ان کی بھر پور ستائش کی جانی چاہیے تھی، لیکن یہ بڑے دکھ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ کسی کو وہ مقام نہیں دیتا جس کا وہ حقدار ہوتا ہے، بطور قوم ہمیں مستحق لوگوں کو عزت دینی چاہیے۔
سوشل میڈپا پر اپنے پیغام میں ماضی کے عظیم بولرز کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن یواے ای میں ہوا، اور دوسرے سیزن کا ایک اور تیسرے کے 3 میچز پاکستان میں ہوئے، یہ نجم سیٹھی کی ہی کاوشوں کا نتیجہ ہے اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو انہیں پی ایس ایل کی تقریب میں عزت دینی چاہئے تھی۔
دوسری جانب نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں بھی پی ایس ایل کی کمی محسوس کروں گا، زندگی میں ایسا ہوتا ہے، اس بار شاندار ٹورنامنٹ میں آپ کے ساتھ نہیں ہوں گا لیکن پی ایس ایل میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، اور بعد ازاں پی سی بی کی موجودہ انتظامیہ نے انہیں لیگ کے افتتاحی تقریب میں بھی مدعو نہیں کیا۔
The post پی ایس ایل تقریب میں نجم سیٹھی کی عدم شرکت پروقاریونس کی تنقید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BFXusy
via Blogger http://bit.ly/2TQOhog
February 16, 2019 at 02:59AM
0 comments:
Post a Comment