Ads

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے دوبارہ حلف لینے کےلئے درخواست دائر

پشاور: چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے دوبارہ حلف لینے کےلئے آئینی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد اورکزئی نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے 17 جنوری کو حلف لیا تاہم ان سے حلف صدر مملکت عارف علوی نے لیا ہے حالانکہ اس سے ایک روز قبل صدر مملکت نے کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو ضمنی انتخابات میں ووٹ دیا تھا اور قانون کے تحت وہ چیف جسٹس آف پاکستان سے حلف نہیں لے سکتے کیونکہ وہ غیر جانبدار نہیں رہے۔ آئین کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان سے وہی حلف لے گا جو غیر جانبدار ہو اور اس کا کسی سیاسی جماعت سے واسطہ نہ ہو۔

رٹ میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے حلف اٹھانے کے دوران آئینی تقاضے پورے نہیں کئے گئے لہذا چیف جسٹس آصف سید کھوسہ سے قانون کے تحت حلف لینے کے لئے اسپیکر کو نامزد کیا جائے، حلف دوبارہ لیا جائے اور اس حوالے سے خصوصی احکامات جاری کئے جائیں۔

The post چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے دوبارہ حلف لینے کےلئے درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DOxI6P
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment