Ads

سری لنکا جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی

پورٹ الزبتھ: سری لنکا  جنوبی افریقا کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی۔

جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ  میچز کی سیریز میں سری لنکا نے 2 صفر سے کامیابی پا کر تاریخ رقم کردی، سری لنکا نے پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کا 196 رنز کا ہدف 2 وکٹ پر پورکرلیا۔

جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 222 اور دوسری میں صرف 128 رنز بنائے،جواب میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 154 رنز بنائے تھے۔

پہلاٹیسٹ ڈربن میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے ایک وکٹ سے فتح پائی۔ سری لنکا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے کوشل پریرا کو مین آف  دی سیریز قرار دیاگیا۔

The post سری لنکا جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2E4fn4G
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment