سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کے ایک اور اہلکار نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی اس طرح چوبیس گھنٹوں میں خود کشی کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سولینا میں انڈیا تبت بارڈر پولیس کے سیری کلچر آفس کیمپ میں اہلکار رام فل مینا نے سرکاری رائفل سے دوران ڈیوٹی خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکار کو آرمی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ گزشتہ صبح ضلع بارہ مولا میں بھی انڈیا تبت بارڈر فورس کے ایک اور اہلکار سب انسپکٹر چندر مانی نے بھی اسی طرح خود کشی کرلی تھی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارتی سیکیورٹی فورس کے دو اہلکاروں کی خود کشی کے بعد جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 425 ہوگئی ہے۔ ان واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکار ذہنی دباؤ اور خوف کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے 2014 میں ایک سروے بھی جاری کیا تھا جس میں ہر تیسرے دن ایک بھارتی فوجی کے خود کشی کرنے کا انکشاف کیا گیا تھا۔
The post مقبوضہ کشمیر میں 24 گھنٹے کے دوران بھارت کے 2 سیکیورٹی اہلکاروں کی خود کشی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2I2A4kW
0 comments:
Post a Comment