Ads

نواز شریف کو 4 روز بعد بھی اسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نیب کیسز میں پلی بارگین کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں 4 روز بعد بھی اسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے نواز شریف کی بیماری پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی رہائی کا چوتھا روز ہے لیکن تاحال انہیں اسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا، کیا نواز شریف کا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا یا بیماری کے علاج کیلئے وہ آخری ہفتے کا انتظار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

وزیر اطلاعات نے کہا کہ میرا پھر نواز شریف کو مشورہ ہے کہ پلی بارگین آسان راستہ ہے، یہ حسن اور حسین کا پیسہ نہیں آپ کا ہے، اس قوم نے تین بار آپ کو عزت دی قوم کا پیسہ اسے واپس کردیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کی ہے۔

The post نواز شریف کو 4 روز بعد بھی اسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TKduQq
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment