قندھار: طالبان کے افغان پولیس کی چیک پوسٹ پر حملے میں 4 اہلکار جاں بحق جب کہ جوابی کارروائی میں 5 جنگجو بھی مارے گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان جنگجوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ پولیس کی جانب سے 5 جنگجوؤں کے مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
قندھار کے کئی علاقوں میں طالبان جنگوؤں کا قبضہ ہے جب کہ کچھ حصوں میں اب بھی کابل حکومت کی رٹ برقرار ہے۔ حکومتی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری رہتا ہے تاہم طالبان نے اس حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق یا ترید نہیں کی ہے۔
دوسری جانب مشرقی افغانستان کے شہر غزنی میں پوليس چیک پوائنٹ پر حملے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 9 ہوگئی ہے جب کہ مزید 4 اہلکار زیر علاج ہیں۔ یہ اہلکار گزشتہ روز طالبان جنگجوؤں کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جن میں سے 7 نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔
واضح رہے کہ ستمبر 2014 سے جنوری 2019 تک مختلف حملوں، دھماکوں اور جھڑپوں میں 45 ہزار افغان سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے۔
The post طالبان کا افغان پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 5 جنگجو اور 3 اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uC1git
0 comments:
Post a Comment