Ads

بھکر میں بس نے اسکول رکشے کو کچل دیا، 6 طالبات سمیت 7 جاں بحق

بھکر: جھنگ روڈ پر مسافر بس نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اسکول کی 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

بھکر میں 9 ویں جماعت کی طالبات امتحان دے کر واپس اپنے گاؤں جارہی تھیں کہ جھنگ روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار بس نے ان کے رکشے پر چڑھ دوڑی۔

حادثہ اتنا سنگین تھا کہ رکشہ ڈرائیور اور 5 طالبات موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ ایک زخمی طالبہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی چل بسی۔ رکشہ اس بری طرح کچلا گیا کہ اس کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا۔

جائے حادثہ پر شہری ہوگئے اور معصوم بچیوں کی ہلاکت پر ان میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ مشتعل افراد نے بس کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے ہجوم کو قابو کیا۔

مشتعل افراد نے واقعے کے خلاف اور ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف جھنگ روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی۔

The post بھکر میں بس نے اسکول رکشے کو کچل دیا، 6 طالبات سمیت 7 جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2THXSgm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment