اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی مگر حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر کا اضافہ تجویز کیا گیا تھا مگر وہ بھی 6 روپے مہنگا کیا گیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 3،3 روپے فی لیٹر اضافہ گیا ہے۔
The post حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FOlITO
0 comments:
Post a Comment