Ads

اسرائیلی فوج کی جارحیت میں فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج کی جارحیت میں فلسطینی نوجوان شہید

 غزہ: فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ مظاہرین گزشتہ برس 30 مارچ کو ’اپنے گھروں کو واپسی‘ مہم کے تحت اسرائیلی سرحد کی جانب مارچ کرنے والے نہتے فلسطینی عوام پر قابض فوج کے ظلم و بربریت اور درجنوں شہادت کی پہلی برسی پر احتجاج کر رہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے اپنی تاریخ پھر دہرائی۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے فلسطین کے حکومت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی جانب سے اسرائیلی علاقے پر آتش گیر مواد پھینکا گیا تھا جس کے ردعمل میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 30 مارچ 2018 کو یوم الارض کے موقع پر شروع ہونے والی ’اپنے گھروں کو واپسی‘ مہم کے دوران 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 60 بچے شامل ہیں جب کہ 29 ہزار فلسطینی شہری زخمی ہوئے جن میں 700 بچے شامل ہیں۔

The post اسرائیلی فوج کی جارحیت میں فلسطینی نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2I27P5O

via Blogger https://ift.tt/2JQRbsz
March 30, 2019 at 06:29AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment