Ads

عمران خان کی سیاست نیب سے شروع ہوکر نیب پر ختم ہوتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست میں نیب کا اہم کردار ہے، ان کی سیاست نیب سے شروع ہوکر نیب پر ختم ہوتی ہے۔

لاڑکانہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ نیب کالا قانون ہے، جو صرف سیاسی انتقام بنانے کے لئے ہے، عمران خان کی سیاست میں نیب کا اہم کردار ہے، اور ان کی سیاست نیب سے شروع ہو کر نیب پر ہی ختم ہو جاتی ہے۔ وزیراعظم صرف سیاسی لوگوں کو احتساب بنا رہے ہیں، ایک وفاقی وزیر کے خلاف ناجائز اثاثوں کے ثبوت ہیں وہ انہیں کب پکڑیں گے، احتساب کا عمل، سیاستدان، جج اور جرنیل سب کے لئے ایک ہونا چاہئے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ میں پاکستان کی عوام کو کہتا ہوں کہ عمران خان کے ساتھ جو لوگ  بیٹھے ہیں وہ آئین کے مخالف ہیں، دہشت گردوں کے سہولت کار وفاقی وزیر بن گئے ہیں، کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلق پر وزرا کو ہٹانےکے بجائے ایک اور وزیر بنا دیا گیا، نئے وزیر کا نام بے نظیر شہید کے قتل میں ہے، ملک کے مستقبل کیلئے کالعدم تنظیموں اور دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنی پڑے گی ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام ان لوگوں کی شکلیں پہچانیں، وسائل اور ادارے عوام کے ہیں اور حکمران ان سے چھیننا چاہتے ہیں،  پنجاب، بلوچستان، سندھ سب کو کہہ رہا ہوں کہ یہ صوبوں کے وسائل چھیننا چاہتے ہیں، صوبوں کے پاس ذمے داری زیادہ ہیں تو پیسے بھی زیادہ ملنے چاہئے، اٹھارویں ترمیم کے بعد ادارے ملے لیکن وسائل اور پیسے نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارا حق ہمیں دیں، آدھا خود خرچ کریں آدھا ہمیں دیں، ریڈ لائین کراس نا کی جائے، برداشت نہیں کریں گے،  ہم کسی کو سندھ کے وسائل چھیننے نہیں دیں گے ۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عوام کی محبت جو ملی اس سے مخالفین بوکھلا گئے ہیں، کاروان بھٹو کو ٹرین مارچ کہ رہے ہیں ہم اپوزیشن کر رہے ہیں لیکن مخالفین ہم سے اپوزیشن بھی چھین لینا چاہتے ہیں۔ آصف زرداری میرے ساتھ ہے اور میں آصف زرداری کے ساتھ ہوں، زرداری بیک فوٹ پر نہیں وہ اور میں فرنٹ فوٹ پر کھیلتے ہیں، صدر زرداری نے سندھ بھر کے دورے کئے، میں بھی کر رہا ہوں، نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور تک مارچ کیا اور مقاصد حاصل کیے۔

 

The post عمران خان کی سیاست نیب سے شروع ہوکر نیب پر ختم ہوتی ہے، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HLfMgs
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment