اسلام آباد: حکومت نے نئی دلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ آج ریٹائرڈ ہورہی ہیں اور حکومت نے ان کی جگہ سہیل محمود کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سہیل محمود اس وقت نئی دلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سہیل محمود کو نیا سیکرٹری خارجہ مقرر کر رہے ہیں اور سہیل محمود کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد ہوا جب کہ خارجہ امور کے مشکل حالات میں تہمینہ جنجوعہ نے بہترین معاونت کی، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ عمدہ کارکردگی کی حامل اورذی شعور خاتون ہیں، انھوں نے مشکل خارجہ امور میں مسکراتے ہوئے سامنا کیا، آج وہ ریٹائرڈ ہورہی ہیں۔
The post حکومت کا سہیل محمود کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2V6fyUp
0 comments:
Post a Comment