Ads

اب کوئی بھی باہر سے پاکستان کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا، شہریار آفریدی

 کراچی: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اب کوئی بھی باہر سے پاکستان کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا۔

رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی میں 26 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ رینجرز نے سرحدوں کی حفاظت اور کراچی میں دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کیا، رینجرز نے پانچ سال میں 16 ہزار آپریشن کیے اور 12 ہزار سے زائد دہشت گرد گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیے، سندھ رینجرزکی کوششوں سے کراچی میں امن قائم ہوا، کراچی کی روشنی اور امن بحال ہوچکا ہے، کراچی ایک بار پھر معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بیرونی کوششوں سے ہمارے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، آنے والا وقت پاکستان کا اور پاکستانیوں کا ہے، اب ملک کے آئین پر سودے بازی نہیں ہوگی، کوئی اب باہر سے فیصلہ ڈکٹیٹ نہیں کراسکے گا، اندر بیٹھ کر دشمن کی بولی بولنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں، ریاست اب کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، ریاست اب بلیک میل نہیں ہوگی، اب کوئی بھی باہر سے یہاں کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا۔

The post اب کوئی بھی باہر سے پاکستان کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا، شہریار آفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FC2647
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment