برطانوی شاہی خاندان میں شہزادہ پرنس ہیری اور شہزادی میگھن مارکل کے ہاں جونیئر لیڈی ڈیانا کی آمد متوقع کی جارہی ہے۔
برطانوی شاہی خاندان کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کو مداحوں سے بچھڑے 22 سال گزر چکے ہیں تاہم آج بھی اُن کا کوئی ثانی نہیں اور نہ آج تک کوئی بھی وہ مقام اور شہرت حاصل کر سکا جو لیڈی ڈیانا کو حاصل تھی جب کہ شاہی خاندان میں ایک بار پھر لیڈی ڈیانا کی آمد متوقع ہے۔
برطانوی شاہی جوڑے پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ ان کے گھر لڑکی کی صورت میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کا نام آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے نام پر رکھا جائے گا جب کہ برطانوی خاندان کی جانب سے نئے مہمان کی جنس کو اب تک راز میں رکھا گیا ہےاور اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق اور تردید نہیں کی گئی ہے۔
طبی ماہرین کا بھی یہی دعویٰ ہے کہ پرنس ہیری کے ہاں پہلی اولاد لڑکی ہوگی جب کہ سٹے بازوں نے بھی اس بات پر سٹہ لگانا شروع کردیا ہے کہ نیا آنے والا مہمان لڑکی ہے جس کا نام ڈیانا رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا شہزادہ چارلس کی پہلی اہلیہ تھیں جوکہ 1997 میں ایک کار حادثے میں انتقال کر گئی تھیں۔
The post برطانوی شاہی خاندان میں ’’لیڈی ڈیانا‘‘ کی آمد متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FJcze3
0 comments:
Post a Comment