Ads

عرب ممالک کو ایران کے خلاف متحد اور منظم ہونا ہوگا، سعودی وزیر خارجہ

تیونس سٹی: سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں دھمکی آمیز رویے اور دہشت گردی کو پروان چڑھانے پر عرب ممالک کو ایران کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس میں عرب لیگ میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، اجلاس سے قبل رکن ممالک کے نمائندوں کے درمیان لیبیا میں جاری سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گولان کے پہاڑی علاقے کو اسرائیلی سرزمین تسلیم کرنے کیخلاف متفقہ مذمتی بیان جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ ابراہیم الاساف نے ایران کو عرب ممالک کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران سب سے خطرناک انتہا پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دے کرعرب ممالک میں مداخلت کا باعث بن رہا ہے اور یہ عرب ممالک کے لیے سب سے بڑا چیلینج ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کے پاسدران انقلاب شام، عراق، لیبیا اور یمن میں خلفشار پھیلا رہا ہے اور اپنے متنازع میزائل پروگرام سے خطے میں طاقت کا حصول چاہتا ہے، یہ صورت حال کسی بھی طور عرب ممالک کے حق میں نہیں ہوگی۔

 

The post عرب ممالک کو ایران کے خلاف متحد اور منظم ہونا ہوگا، سعودی وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uBGyPK
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment