لاہور: پاکستان نے جذبہ خیر سگالی تحت مزید ایک سو بھارتی ماہی گیروں کو انڈین سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا۔
ملیر ڈسٹرکٹ جیل کراچی سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کئے گئے 100 بھارتی ماہی گیر کراچی سے پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں سے انہیں خصوصی بسوں کے ذریعے واہگہ باڈر لے جایا گیا، بعدازاں واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام نے بھارتی ماہی گیروں کو انڈین سیکورٹی فورس کے حوالے کیا۔
بھارتی ماہی گیروں کے کراچی سے لاہور تک کے سفری اخراجات ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے ادا کئے گئے۔ اس کے علاوہ ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو تحائف بھی دیئے گے۔
واضح رہے کہ مزید 100 بھارتی ماہی گیروں کو 22 اپریل جب کہ 55 قیدیوں کو 29 اپریل کو رہا کیا جائے گا۔
The post جذبہ خیر سگالی تحت مزید 100 بھارتی ماہی گیر انڈین سیکیورٹی فورس کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DpCUxx
0 comments:
Post a Comment