ٹیکسلا: وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ جانتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر تک اضافہ تجویز کیا گیا لیکن ہم نے صرف 6 روپے بڑھائے کیونکہ ہم جانتے ہیں عوام اتنا بوجھ نہیں برداشت کر سکتے۔
ٹیکسلا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اتار چڑھاوٴ آتا رہتا ہے،اس کا تعین اوگرا کرتا ہے، بھارت اور بنگلا دیش کی نسبت پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کم ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر تک اضافہ تجویز کیا گیا لیکن ہم نے صرف 6 روپے بڑھائے کیونکہ ہم جانتے ہیں عوام اتنا بوجھ نہیں برداشت کر سکتے۔
سمندر کی تہہ میں تیل اور گیس کے ذخائر سے متعلق غلام سرور خان نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں تیل کے ذخائر کی تلاش کے لیے کام کررہی ہیں، ان کمپنیوں نے تیل کی موجودگی کا مثبت اشارہ دیا ہے، اب تک 4000 میٹر تک ڈرلنگ ہو چکی ہے، اگر مثبت نتائج نہ ہوتے تو اتنی زیادہ ڈرلنگ نہ کی جاتی۔
نواز شریف کے علاج سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کا جب پاکستان میں ممکن ہے تو وہ علاج یہاں سے کیوں نہیں کرواتے،باقی عوام بھی تو پاکستان سے علاج کروا رہے ہیں۔
The post پیٹرولیم قیمتیں؛ 12 روپے فی لیٹر کی بجائے 6 روپے بڑھائے، غلام سرور خان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JVOHt2
0 comments:
Post a Comment