Ads

دہشتگردی مقدمے میں تحریکِ لبیک کے 16 کارکنوں پر فردِ جرم عائد

 کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر حملے کے مقدمے میں تحریک لبیک کے 16 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 8 کے روبرو جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تحریک لبیک کے کارکنان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے تحریک لبیک کے 16 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی تاہم کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10 جون تک ملتوی کردی۔

مقدمے میں 6 ملزمان اشتہاری ہیں جن میں سید شبیر الحق، ابرار نقشبندی، شفیع عطاری، محمد نظام الدین سمیت دیگر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی پر ہنگامہ آرائی کی۔ ملزمان کیخلاف 24 نومبر جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کیا تھا۔  ملزمان تھانہ برگیڈ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

The post دہشتگردی مقدمے میں تحریکِ لبیک کے 16 کارکنوں پر فردِ جرم عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IKQ6jP
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment