Ads

سراج درانی کو 26 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

 کراچی: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو 26 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی کی احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی تو نیب حکام نے آغا سراج درانی کو پیش کیا اور تفتیشی افسر نیب نے مزید 15 دن کا ریمانڈ مانگ لیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ہماری تفتیش چل رہی جسے مکمل کرکے ہی ریفرنس پیش کریں گے۔

ریفرنس پیش نہ کرنے پر عدالت تفتیشی افسر پر برہم ہوگئی تو فاضل جج کو بتایا گیا کہ نیب نے آغا سراج درانی کا تفتیشی افسر تبدیل کردیا ہے۔

عدالت نے آغا سراج کو 26 اپریل تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ریفرنس پیش کرنے کا حکم دیا۔

The post سراج درانی کو 26 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UR9Kky
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment