Ads

کرنسی اسمگلنگ کیس؛ ایان علی کا کراچی میں 3 کروڑ روپے مالیت کا اپارٹمنٹ ضبط   

راولپنڈی  : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کا کراچی میں 3 کروڑ روپے مالیت کا اپارٹمنٹ ضبط کرلیا گیا۔  

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں مشہور ماڈل ایان علی کی کراچی میں پراپرٹی ضبط کرنے کا حکم جاری کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایان علی کا 3 کروڑ روپے مالیت کا کراچی میں اپارٹمنٹ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ماڈل ایان علی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا حکم

کسٹم عدالت نے ملزمہ کی یہ پراپرٹی نیلام کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا ہے جب کہ کراچی مجسٹریٹ نے پراپرٹی ضبط کرنے کی تصدیقی رپورٹ کسٹم عدالت راولپنڈی کو بھیج دی ہے۔

کرنسی اسمگلنگ کیس؛ 

واضح رہے کہ 14 مارچ 2015 کو بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایان علی کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ 5 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد رقم غیر قانونی طریقے سے دبئی لے جارہی تھیں۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کیا اور بیرون ملک جانے کی اجازت دی لیکن درجنوں مرتبہ طلبی کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

The post کرنسی اسمگلنگ کیس؛ ایان علی کا کراچی میں 3 کروڑ روپے مالیت کا اپارٹمنٹ ضبط    appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ODScmz
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment