Ads

آسٹریلیا میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

 میلبورن: آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے نائٹ کلب میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے مشہور نائٹ کلب کے باہر ایک نامعلوم شخص نے اپنی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہجوم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے، زخمی ہونے والے تینوں افراد نائٹ کلب کے سیکیورٹی گارڈ ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے تاہم لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس ویڈیو فوٹیج ہو تو پولیس سے شیئر کریں تاکہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جاسکے۔

The post آسٹریلیا میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 3 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VHssIA
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment