اسلام آباد: سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹل میں دھماکوں کے نتیجے میں 5 پاکستانی خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں۔
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعے میں 5 پاکستانی خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں، دھماکوں کے وقت پاکستانی خواتین ہوٹل میں موجود تھیں تاہم پاکستان کا سفارتی عملہ بھی اسپتال میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے 3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں ہونے والے 8 دھماکوں کے نتیجے میں 185 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
The post سری لنکا دھماکوں میں 5 پاکستانی خواتین بھی زخمی ہوئیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XtNnzh
via Blogger http://bit.ly/2XptWb0
April 21, 2019 at 03:58AM
0 comments:
Post a Comment