Ads

اجے دیوگن کی پاکستان سے نفرت کی ایک اور مثال سامنے آگئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن اوران کی فلم ’’دے دے پیاردے‘‘ کی ٹیم نے ایک بارپھرپاکستان کے لیے منافقت کا اظہارکرتے ہوئے اپنی فلم سے پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا گانا نکال دیا۔

پلوامہ واقعے کے بعد پاکستانی فنکاروں کے لیے بالی ووڈ کی منافقت اورنفرت کھل کر سامنے آئی ہے۔ حال ہی میں اجے دیوگن کی فلم ’’دے دے پیاردے‘‘ کی ٹیم نے اپنی فلم سےعاطف اسلم کا گانا ڈیلیٹ کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’ٹوٹل دھمال‘ پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق فلم کا گانا ’’توملا‘‘ عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا جا چکا تھا لیکن پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث فلمساز نے یہ گانا فلم سے ہٹادیا جس کی تصدیق بالی ووڈ موسیقارامال ملک نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاطف اسلم کی جگہ یہ گانا کس گلوکار کی آوازمیں ریکارڈ کیا جائے گا اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ ہدایت کار کی پاکستان سے متعلق چھوٹی سوچ سامنے آگئی

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اجے دیوگن نے پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے اپنی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

The post اجے دیوگن کی پاکستان سے نفرت کی ایک اور مثال سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2X2hJJ2
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment