Ads

حریت رہنما یاسین ملک طبیعت خراب ہونے پر نئی دلی کے اسپتال منتقل

حریت رہنما یاسین ملک طبیعت خراب ہونے پر نئی دلی کے اسپتال منتقل

 سری نگر: تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کو طبیعت خراب ہونے پر نئی دلی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی تہاڑ جیل میں قید جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو طبیعت خراب ہونے پر نئی دلی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سری نگر میں پریس کانفرنس کے دوران یاسین ملک کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ یاسین ملک 10 اپریل سے بھوک ہڑتال پر تھے اور انہیں چند روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بھارتی حکومت نے اب اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے یاسین ملک کی علالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ شوہر کی بیماری سے پریشان ہوں اور عیادت کے لیے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہوں۔

The post حریت رہنما یاسین ملک طبیعت خراب ہونے پر نئی دلی کے اسپتال منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IJP0VC

via Blogger http://bit.ly/2PlrKhJ
April 21, 2019 at 01:13AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment