Ads

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر خان ترین ایک بار پھر آمنے سامنے

لاہور  : پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان ایک بار پھر لفظی گولا باری شروع ہوگئی ہے۔

وزیر خارجہ اور رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں تاہم وہ سرکاری اجلاسوں میں بیٹھ کر اپوزیشن کو باتیں کرنے کا موقع دے رہے ہیں، جب جہانگیر ترین سرکاری میٹنگ میں بیٹھتے ہیں تو مریم نواز کو بولنے کا موقع ملتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب جہانگیر ترین سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو وہ چیف جسٹس کے فیصلے کی تضحیک کرتے ہیں کیونکہ وہ اس فیصلے کے بینچ میں شریک تھے لہذا میری گزارش ہے کہ جہانگیر ترین سے ایسا نہ کریں کہ جس سے انگلیاں اٹھیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے اعتراض پر جہانگیر ترین نے جواب میں کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں وزیراعظم عمران خان کی مرضی اور خواہش پر جاتا ہوں، سیاسی معاملات کے حوالے سے میں صرف اور صرف وزیر اعظم کو جواب دہ ہوں، پاکستان کی خدمت میرا حق ہے اور اس حق کو شاہ محمود سمیت کوئی بھی مجھ سے چھین نہیں سکتا۔

The post شاہ محمود قریشی اور جہانگیر خان ترین ایک بار پھر آمنے سامنے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Wxpu9u
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment