Ads

پاکستان کے طلحہ طالب کی ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن

پاکستان کے طلحہ طالب کی ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن

بیجنگ: پاکستان کے طلحہ طالب نے ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن سمیٹ کر دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔

اس بڑی کامیابی کے بعد طلحہ کے اولمپکس 2020 کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔ چائنا میں شیڈول ایشیائی یونٹ میں طلحہ طالب نے انڈونیشیا، ترکمانستان اور بھارت سمیت 10 ممالک کے پلیئرز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

طلحہ طالب نے یہ کارنامہ کلین اور مقابلے میں 164 کلو گرام جبکہ مجموعی طور پر304  کلو گرام وزن اٹھا کر بنایا۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی پاکستانی ویٹ لفٹر نے اس ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔

ایشیائی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ،  اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کا بھی حصہ ہے اس کامیابی کے بعد طلحہ طالب کے اولمپک 2020 کے لیے رسائی کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔

The post پاکستان کے طلحہ طالب کی ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IGkvjk

via Blogger http://bit.ly/2GzIIGx
April 21, 2019 at 06:48AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment