Ads

آلودگی کیخلاف احکامات کی تعمیل نہیں ہورہی، کیا حکومت سو رہی ہے، سپریم کورٹ

آلودگی کیخلاف احکامات کی تعمیل نہیں ہورہی، کیا حکومت سو رہی ہے، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کیس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں ہو رہی، کیا حکومت سو رہی ہے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری ماحولیات کو طلب کرلیا۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی انتہائی اہم مسئلہ ہے، لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں ماحولیاتی کمیشن کے ساتھ تعاون نہیں کر رہیں،  فیکٹریوں کی چمنیوں سے زہر پھیل رہا ہے، زہریلا پانی ٹھکانے لگانے کا بھی کوئی بندوبست نہیں، عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں ہو رہی، کیا حکومت سو رہی ہے؟۔

عدالت نے سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔

The post آلودگی کیخلاف احکامات کی تعمیل نہیں ہورہی، کیا حکومت سو رہی ہے، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ZLsa60

via Blogger http://bit.ly/2LaKeTO
April 30, 2019 at 01:13AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment