پشاور: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو بم کی اطلاع پر اتار لیا گیا۔
کراچی سے پشاور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کی 350 میں بم کی اطلاع پر طیارے کو اتار لیا گیا اور تلاشی لی جارہی ہے۔ پی آئی اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں لینڈنگ سے دس پندرہ منٹ قبل بذریعہ ٹیلی فون بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر کپتان نے ضروری حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت پشاور میں اتار لیا۔
انتظامیہ نے فوری طور پر تمام مسافروں کو اتارا اور طیارے کو علیحدہ پارک کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچنگ کی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سیکورٹی کلیئرنس کے بعد طیارے کو اگلی پرواز کے لیئے استعمال کیا جائے گا۔
The post پی آئی اے کے طیارے کو بم کی اطلاع پر اتار لیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Uy7w5s
0 comments:
Post a Comment