Ads

نجی اسکولوں میں یونیفارم اور اسٹیشنریز کی فروخت غیر قانونی قرار

کراچی: صوبائی محکمہ تعلیم نے سندھ میں نجی اسکولوں کے یونیفارم اور اسٹیشنری فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں نجی اسکولوں میں کاپیاں، کتابیں،  یونیفارم اوراسٹیشنری فروخت کرنے پر نوٹس لے لیا ہے اور اس عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے، اور اسکولوں کے معائنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے  بیان میں کہا گیا ہے کہ نجی اسکول یونیفارم اور اسٹیشنیریز پر4 گنا زیادہ قیمت وصول کررہے ہیں، لیکن اب تمام نجی اسکول کاپی اور یونیفارم فروخت نہیں کرسکیں گے، بچوں کے والدین مارکیٹ سے اپنی مطلوبہ کتابیں اور کاپیاں خرید سکتے ہیں۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے نجی اسکولوں پر یونیفارم اور اسٹیشنری کی مد میں وصول کی جانے والی رقم پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو اسکول یونیفارم یا اسٹیشنری فروخت کرتا پایا گیا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

 

The post نجی اسکولوں میں یونیفارم اور اسٹیشنریز کی فروخت غیر قانونی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2It1YYz
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment