Ads

شاہین ایئرلائن کے خلاف ٹیکس چوری کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم

 کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شاہین ایئر انٹرنیشنل کیخلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ کسٹم عدالت نے تفتیشی افسر کو  14 روز میں تفتیش مکمل کرکے مقدمے کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

ایف بی آر کراچی کی جانب سے ٹیکس وصولی کے لیے بڑی کارروائی کی گئی۔ کسٹم عدالت میں شاہین ایئر کے خلاف ٹیکس چوری کے معاملے کی سماعت ہوئی تو ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے شاہین ایئر انٹرنیشنل لمیٹڈ کے خلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق کسٹم عدالت کو آگاہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین ایئر لائن کے ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف

ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے ایف آئی آر کی نقول عدالت میں جمع کراتے ہوئے بتایا کہ شاہین ائیر انٹرنیشنل کیخلاف 95 کروڑ سے زائد ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور کمپنی کے ڈائریکٹرز و مالکان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مقدمے کے مطابق شاہین ایئر نے مسافروں سے وصول کیا جانے والا ٹیکس قومی خزانے میں جمع نہیں کرایا، کمپنی کی جائیداد کا کھوج لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو 14 روز میں تفتیش مکمل کرکے مقدمے کا چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

The post شاہین ایئرلائن کے خلاف ٹیکس چوری کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VLTsGO
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment