Ads

اربوں روپے کھانے والوں کی ضمانت ہوسکتی ہے توعلیم خان کی کیوں نہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اربوں روپے کھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو کاروباری شخص علیم خان کو بھی ضمانت دی جانی چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آمدنی سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے حق میں ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، اگر اربوں روپے کھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں ضمانت دی جانی چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عام تاثر یہ ہے کہ علیم خان کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

The post اربوں روپے کھانے والوں کی ضمانت ہوسکتی ہے توعلیم خان کی کیوں نہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2KyRzwk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment