Ads

دنیا بھر میں مختلف ممالک کا فوجی اخراجات میں اضافہ

اسٹاک ہوم: سویڈش ادارے سپری کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مختلف ممالک نے اپنے فوجی اخراجات میں اضافہ کردیا ہے۔

سویڈش ادارے (سپری) اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں مختلف ممالک نے نہ صرف فوجی اخراجات میں اضافہ کردیا ہے بلکہ ان ممالک نے جدید ٹیکنالوجی پر بھی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اسلحہ پر خرچ کرنے والے ممالک میں امریکا سر فہرست ہے جس نے 2017 کے مقابلے میں 2018 میں 4.6 فیصد زائد رقم خرچ کی۔ اس کے علاوہ امریکا 2020 تک فوج کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے بھی گامزن ہے جب کہ آئندہ 20 سالوں میں تقریباً 1.8 ٹریلین ڈالر کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فہرست میں روس کا چوتھا اور جرمنی کا دسواں نمبر ہے اور گزشتہ سال روسی فوجی اخراجات میں 3.5 فیصد کمی دیکھی گئی جب کہ فرانس اور برطانیہ اس فہرست میں پہلے 10 ممالک میں شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فوجی اخراجات پر خرچ کرنے کے حوالے سے فہرست میں20ویں نمبر پر ہے، پاکستان نے گزشتہ سال دفاع کے شعبے میں 11.4 ارب ڈالر خرچ کیے۔

The post دنیا بھر میں مختلف ممالک کا فوجی اخراجات میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2PCc8GI
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment