Ads

کوئٹہ میں ہزارگنجی واقعے کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار، مظاہرین کا دھرنا

کوئٹہ: ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے خودکش دھماکے کے باعث شہرکی فضا دوسرے روز بھی سوگوارہے جب کہ واقعے کے خلاف مظاہرین نے مغربی بائی پاس پر دھرنا دے رکھا ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے خودکش دھماکے کے باعث 21 افراد جاں بحق جب کہ 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 46 زخمی ہوئے تھے۔ بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال لائے گئے 38 زخمیوں میں سے 26 کو گھربھیج دیا گیا جب کہ 12 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔ سول اسپتال لائے گئے 8 زخمیوں میں سے 4 کو گھر بھیج دیا گیا جب کہ 4 زیرعلاج ہیں۔

خودکش دھماکے کے باعث شہرکی فضا دوسرے روزبھی سوگوارہے، شہر کے بیشتر علاقوں میں کاروبار زندگی معطل ہے۔

مغربی بائی پاس پر واقعے کے خلاف ہزارہ برادری کا دھرنا بھی جاری ہے، دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت ہزارہ برادری کوتحفظ کی یقین دہانی کرائے۔ ڈپٹی کمشنر اور دیگر اہم ضلعی حکام  مظاہرین سے مذاکرات کے لئے موجود ہیں۔

The post کوئٹہ میں ہزارگنجی واقعے کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار، مظاہرین کا دھرنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VItbJt
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment