Ads

بلاول بھٹو زرداری نے بتادیا وہ کیسی لڑکی سے شادی کریں گے

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایک ویڈیو انٹرویو جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کس قسم کی لڑکی سے شادی کریں گے۔

ایک میگزین کے انٹرویو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی زندگی سے متعلق سوالات کیے گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی شریک حیات ذہین، تعلیم یافتہ اور خوش مزاج ہونی چاہیے، ہم دونوں کے درمیان ذہنی ہم آہنگی ہو، سب سے ضروری یہ ہے کہ اس کی میری بہنوں سے دوستی ہو۔

بال کٹوانے کے بارے میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے زیادہ تیار ہونے یا ڈریسنگ کا شوق نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ شہر کراچی اور پسندیدہ کھانا بریانی ہے تاہم حلیم بھی شوق سے کھاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ گھر میں بتائے بغیر وہ کبھی باہر نہیں نکلے۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ آفس میں آویزاں سب سے پسندیدہ چیز والدہ کا پوسٹر ہے جس میں بیک وقت ایک لیڈراورعورت کی جھلک نظرآتی ہے، آفس میں ایک پینٹنگ بھی آویزاں کی ہے جو بہنوں نےسالگرہ پردی تھی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ میں نہیں سمجھتاکہ عوام پیپلز پارٹی کو پسند نہیں کرتے، یپلزپارٹی آمروں کےخلاف جدوجہدمیں ہمیشہ پیش پیش رہی اور آمریت کے مختلف ادوار میں مصائب سہے۔

پاکستان کےلیے اپنا تصور ایک جملےمیں بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اور تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے، میری والدہ نےبھی اقوام متحدہ میں کہاتھاکہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

The post بلاول بھٹو زرداری نے بتادیا وہ کیسی لڑکی سے شادی کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2KGyrML
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment