اسکاٹ لینڈ کے انٹرنیشنل کھلاڑی کون ڈی لینگ برین ٹیومر کے باعث انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کون ڈی لینگ جنوبی افریقا میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 2015 میں اسکاٹ لینڈ کی جانب سے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا، انہیں اسکاٹ لینڈ کی جانب سے 13 ون ڈے اور 8 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں نمائندگی کا موقع بھی ملا۔
کون ڈی لینگ نے اپنا آخری میچ 2017 میں کھیلا، اس کے علاوہ اسکاٹش آل راؤنڈر 2012 اور 2013 کے درمیان نارتھمپٹن شائر کے ساتھ بھی 2 سیزن کھیلے۔
اسکاٹش کھلاڑی کون ڈی لینگ کو گزشتہ سال دماغ کے کینسر کا عارضہ لاحق ہوا تھا۔ پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی کون ڈٰی لینگ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسکاٹش آل راؤنڈر کو برین ٹیومر تھا۔
The post اسکاٹ لینڈ کےانٹرنیشنل کرکٹر کون ڈی لینگ انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2PlaNnK
0 comments:
Post a Comment