Ads

آئرلینڈ میں ہنگاموں کے دوران خاتون صحافی قتل

جزیرہ آئرلینڈ میں جاری سول نافرمانی کی پُرتشدد مظاہرے کی رپورٹنگ کرنے والی معروف خاتون صحافی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے شہر لندن ڈیری میں نامعلوم مسلح افراد نے 29 سالہ خاتون صحافی ’لیرا مککی‘  کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ حملہ آوروں کا تعلق ریپبلکن باغیوں سے ہونے کا امکان ہے۔

خاتون صحافی کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ چند شرپسندعناصر کی تخریبی کاریوں کی رپورٹنگ کر رہی تھیں، حملہ آوروں نے خاتون صحافی کی مدد کو آنے والی ایمبولینس پر پٹرول بم پھینک کر نذر آتش کر دیا۔

پولیس نے صحافی کے قتل کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے آئرش ریپبلکن آرمی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے عوام سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ آئرش انتہا پسند لندن ڈیری کو صرف ڈیری کہنے پر بضد ہیں جب کہ دیگر لوگ شہر کو پرانے نام لندن ڈیری پر مصر ہیں۔

The post آئرلینڈ میں ہنگاموں کے دوران خاتون صحافی قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UHzYH7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment