لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد خان بزدار حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد خان بزدار حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے، انہیں دل کا دورہ پڑنے پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال تونسہ لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
سردار فتح محمد خان بزدار اپنے قبیلے کے سردار تھے اور 3 مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھے، ان کی نمازہ جنازہ آج سہ پہر 4 بجے تونسہ شریف اور شام 7 بجے ان کے آبائی علاقے بارتھی میں ادا کی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ ، گورنر پنجاب چوہدری سرور اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت و بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔
The post وزیراعلیٰ پنجاب کے والد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YEwGmk
0 comments:
Post a Comment