اورکزئی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ والے بات ٹھیک کرتے ہیں لیکن ان کا لہجہ ٹھیک نہیں اور وہ لوگوں کے زخم پر نمک نہ چھڑکیں۔
اورکزئی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 27 سال پہلے اس علاقے میں آیا تھا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جب شروع ہوئی تو سارا قبائلی علاقوں میں پھرا، میں نے بار بار کہا کہ امریکا کے کہنے پر فوج کو قبائلی علاقےمیں نہ بھیجا جائے لیکن اس میں قصور فوج کا نہیں بلکہ اس حکمران کا ہے جس نے امریکا کے کہنے پر فوج کو ان علاقوں میں بھیجا جب کہ کسی اوروزیراعظم کو قبائلی علاقے کی سمجھ نہیں جو مجھے ہے، مشرف کو قبائلی روایات اور تاریخ کا پتہ نہ تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قبائلیوں کی قربانیوں کو نہیں بھولے گا اور یہاں کے لوگوں کی پوری مدد کرے گا، ہم نے قبائلی علاقے کے لوگوں کو ترقی دینی ہے، جب جنگ ہوتی ہے تو بے قصورلوگ مارے جاتے ہیں، پختون تحفظ موومنٹ والے بات ٹھیک کرتے ہیں لیکن ان کا لہجہ ٹھیک نہیں، پی ٹی ایم پشتونوں کی تکلیف کی بات کرتی ہے، لوگوں کو واقعی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، یہی باتیں میں 15 سال سے کررہا ہوں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ صرف لوگوں کو ظلم کے خلاف بھڑکانا اور پھرکوئی حل پیش نہ کیا جائے، لوگوں کو اپنی فوج کے خلاف کرنے سے ملک کو اور قبائلی علاقوں کو کیا فائدہ ہوگا، سوچنا چاہیے کہ آگے کیسے بڑھنا اور حالات بہتر کرنا ہے، حل یہ ہے کہ ظلم کا شکار لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے۔
The post پشتون تحفظ موومنٹ کا موقف درست مگر لہجہ ٹھیک نہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UIKQV3
via Blogger http://bit.ly/2GvrJ87
April 19, 2019 at 04:28AM
0 comments:
Post a Comment