Ads

سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کا پہلا پوسٹر جاری

 ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان جو ان دنوں اپنی نئی فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ہدایت کاری پرابھو دیوا دے رہے ہیں جو رواں سال ہی میں ریلیز ہونے والی دبنگ ادکار کی دوسری فلم ہوگی لیکن اسے سے پہلے وہ میگا بجٹ سے بننے والی فلم ’بھارت‘ ریلیز کریں گے جس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی ’بھارت‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے ویسے تو گزشتہ سال بالی ووڈ کے تینوں خانز کی فلمیں شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہیں لیکن اس کے باوجود سلمان خان کے مداحوں کو میگا بجٹ سے بننے والی اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اسی لیے فلم کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے۔

بالی ووڈ تجزیہ کار ترن آدرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا جس میں وہ ادھیڑ عمر کے کردار میں دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں ان کے مدمقابل کترینہ کیف مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم میں دیشا پٹانی، تبو، سنیل گروور بھی شامل ہیں جب کہ فلم رواں سال عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

The post سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کا پہلا پوسٹر جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2X6Ne4G
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment