لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ سب کچھ جہانگیر ترین ہیں توہم یہاں آلوچنے بیچنے نہیں آئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام’ٹودی پوائنٹ‘ میں میزبان منصور علی خان سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ کچھ لوگوں کو تکلیف ہے کہ میں صاف پانی عوام کو کیوں دے رہاہوں کسی نے مجھے ہٹانے کا سوچاتوپہلے استعفیٰ دےدوں گا، اگر سب کچھ جہانگیر ترین ہیں توہم یہاں آلوچنے بیچنے نہیں آئے، پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں مگر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ میرے علم میں ابھی ایسی کوئی بات نہیں اور نہ ہی وزیراعلی عثمان بزدار سے میراکوئی جھگڑا ہے۔
چوہدری سرور نے کہا کہ عمران خان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ مسائل ختم کردیں، 50 لاکھ گھربنانا بہت مشکل ٹارگٹ ہے، البتہ 5 لاکھ گھر بنائے جاسکتے ہیں، جب کہ حکومت کہیں نہیں جارہی5سال پورے کریں گے۔
The post سب کچھ جہانگیرترین ہیں توہم یہاں آلو بیچنے نہیں آئے، چوہدری سرور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UwT2Tw
via Blogger http://bit.ly/2Gy9MWs
April 21, 2019 at 07:58AM
0 comments:
Post a Comment