Ads

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی تیراندازکولمبیا ورلڈ ایونٹ سے باہر

نئی دہلی:  پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے بھارتی تیر اندازوں کو ایئرپورٹ سے ہی واپس لوٹنا پڑگیا۔

ان تیراندازوں نے کولمبیا میں میڈیلین ورلڈ کپ میں شریک ہونا تھا جوکہ آئندہ برس ٹوکیو میں شیڈول اولمپکس کا کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہے، جب دیپیکا کماری جیسے معروف تیر انداز دہلی ایئرپورٹ پر پہنچے تو انھیں بتایا گیا کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے ان کی فلائٹ تاخیر سے بوگوٹا پہنچے گی۔

جہاں سے وہ بروقت میڈیلین کیلیے پرواز حاصل نہیں کرپائیں گے۔ بھارتی تیراندازی فیڈریشن نے کسی دوسری فلائٹ میں بکنگ کی کوشش کی مگرسیٹیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ایتھلیٹس کوواپس پونا میں لگائے گئے کیمپ میں رپورٹ کرنے کوکہا گیا، ورلڈ کپ ایونٹ 22 سے 28 اپریل تک شیڈول ہے۔

The post پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی تیراندازکولمبیا ورلڈ ایونٹ سے باہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GzhgZx
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment