Ads

سرفراز نواز دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے

سرفراز نواز دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ہیں۔  

سابق ٹیسٹ کرکٹر اس وقت لندن اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، سرفراز نواز نے اپنے پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرفراز نواز کو ریورس سوئنگ کا موجد کہا جاتا ہے۔ انہوں نے 55 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 177 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 45 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی قومی ٹیم کا حصہ رہے اور 63 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انہوں نے 1979ءمیں آسٹریلیا کیخلاف میلبورن میں تاریخی کارکردگی دکھاتے ہوئے نہ صرف 86 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی بلکہ زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 33 گیندوں پر ایک سکور دے کر 7 کھلاڑیوں کو بھی پویلین کا راستہ دکھایا،سرفراز نواز کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ہارا ہوا میچ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

The post سرفراز نواز دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UdPxRC

via Blogger http://bit.ly/2UehWaj
April 12, 2019 at 04:34AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment